عالمی جونیئر سکوائش چیمپئن شپ کی تیاری کے سلسلہ میں تربیتی کیمپ جاری

منگل 21 جون 2016 14:58

عالمی جونیئر سکوائش چیمپئن شپ کی تیاری کے سلسلہ میں تربیتی کیمپ جاری

اسلام آباد ۔ 21 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 جون۔2016ء)پاکستان سکوائش فیڈریشن کے زیراہتمام عالمی جونیئر سکوائش چیمپئن شپ کی تیاری کے سلسلہ میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ مصحف سکوائش کمپلیکس میں جاری ہے۔ پاکستان سکوائش فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل گروپ کیپٹن عامر نواز نے بتایا کہ 5 رکنی قومی ٹیم عالمی جونیئر سکوائش چیمپئن شپ میں شرکت کریگی۔

یہ چیمپئن شپ 6 اگست سے پولینڈ میں شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

5 رکنی ٹیم میں محمد اسراحمد، عباس شوکت، احسن ایاز، مہربان جاوید اور کاشف آصف شامل ہیں اور ان کھلاڑیوں کو امجد خان اور فضل شاہ جدید اور اعلیٰ تربیت دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو رمضان المبارک کے باعث رات کو تربیت دی جاتی ہے۔ قومی ٹیم 6 اگست کو پولینڈ روانہ ہوگی اور یہ چیمپئن شپ 17 اگست تک جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑی تربیتی کیمپ میں بھر پور محنت کر رہے ہیں اور امید ہے کہ قومی ٹیم عالمی جونیئر سکوائش چیمپیئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔