اسلام آباد مارکیٹ کمیٹی نے مارکیٹوں میں پھلوں اور سبزیوں کی ریٹ لسٹ جاری کر دی

منگل 21 جون 2016 14:57

اسلام آباد ۔ 21 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 جون۔2016ء) اسلام آباد مارکیٹ کمیٹی نے منگل کو پھلوں اور سبزیوں کی ریٹ لسٹ جاری کر دی۔ترجمان مارکیٹ کمیٹی کے مطابق جناح سپر ‘ سپر اور کوہسار مارکیٹس کے ریٹ لسٹ جاری کردیئے گئے۔ ترجمان کے مطابق آلو 28 روپے کلو، پیاز24 روپے کلو، ٹماٹر34 روپے کلو، ادرک85 روپے کلو، لہسن 175 روپے کلو، چائنہ لہسن175 روپے کلو، لیموں115 روپے کلو، بھنڈی 32روپے کلو، کدو30 روپے کلو، بینگن 28 روپے کلو، مٹر112 روپے کلو، فراش بین78 روپے کلو، ٹینڈا ولایتی 65 روپے کلو،ٹینڈا دیسی 65روپے، کھیرا35 روپے کلو، شملہ مرچ 40 سے 55 روپے کلو، سبز مرچ 46 روپے، گوبھی 45 روپے سے 72روپے ، بند گوبھی30 روپے، کریلہ35 روپے، پالک35 روپے، مولی32 روپے، شلجم 42 روپے کلو، ماڑو 42 روپے، شکر قندی 62 روپے، گاجر 46 روپے، چکن 128 روپے فی کلو اور انڈے 74 روپے فی درجن ہیں۔

(جاری ہے)

اسی طرح پھلوں کے معیار کے مطابق قیمتیں سیب کالا کلو125 روپے سے 145 روپے ، وائٹ سیب83 سے 88 روپے کلو، عنبری سیب 58 سے 84 روپے کلو، چائنہ سیب165سے 184روپے،نیوزی لینڈ سیب 220سے 250روپے، کیلا پاکستانی 95 سے 132 روپے فی درجن، انڈین کیلا 135 سے 156 روپے فی درجن، چائنہ ناشپاتی 158 روپے کلو، خربوزہ 16سے 28روپے، سفید خربوزہ 16سے 24روپے،تربوز15سے 20روپے فی کلو، خوبانی 85سے 105‘ آڑو 130 سے 145، گرما 45سے 62روپے، آم سندھڑی 80 سے 118 روپے فی کلو ہے اور آم مالدیخ 50 سے 66‘ آم الماس 45 سے 58 ‘ آم لنگڑا 52 سے 70 ‘ آم چونسہ 85 سے 116‘ دوسہری آم 55سے 82 ‘ آم راٹھول 118سے 130 ‘ آم دیسی 42سے 58 روپے فی کلو تھے۔

انہوں نے شہریوں سے کہا کہ اگر کوئی دکاندار اس ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی کرے تو اس کے خلاف اس نمبر 051-4867762 پر شکایت درج کرائیں تاکہ اس کے خلاف کارروائی کی جا سکے۔