چھوٹے شہروں اور قصبوں میں آن لائن شاپنگ کے رجحان میں نمایاں اضافہ

منگل 21 جون 2016 14:57

اسلام آباد ۔ 21 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 جون۔2016ء) ملک کے چھوٹے شہروں اور قصبوں میں آن لائن شاپنگ کے رجحان میں نمایاں اضافہ ہو رہاہے ۔ملک میں کی جانیوالی مجموعی آن لائن شاپنگ میں چھوٹے شہروں اور قصبوں کا حصہ 50فیصد تک پہنچ گیاہے ۔

(جاری ہے)

ملک میں آن لائن خریداری کی سہولت فراہم کرنے والے ادارے کیمو ڈاٹ پی کے کی سروے رپورٹ کے مطابق ادارے کی مجموعی فروخت میں سے 50 فیصد فروخت تربت ، لکی مروت ، چنیوٹ ، روہڑی اور پنو ں عاقل سے کی گئی جبکہ کراچی ، لاہور اور راولپنڈی/اسلام آباد جیسے بڑے شہروں کاآن لائن خریداری میں حصہ 46فیصد ریکارڈ کیاگیا ہے۔

کیموڈات پی کے اس وقت ملک بھر کے 260 شہروں اور قصبوں میں آن لائن خریداری کی خدمات فراہم کر رہی ہے ۔ کمپنی نے کہاکہ اس کی مجموعی فروخت میں چھوٹے شہروں اور قصبوں کاحصہ پچاس فیصد تک بڑھ گیا ہے جو شعبہ کی ترقی کاثبوت ہے۔