گیارہ ماہ کے دوران ٹیکسٹائل برآمدات میں7.43فیصد کمی

منگل 21 جون 2016 14:56

اسلام آباد ۔ 21 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 جون۔2016ء) رواں مالی سال 2015-16ء کے پہلے گیارہ مہینوں کے دوران ٹیکسٹائل کے شعبہ کی برآمدات میں7.43فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی تا مئی 2015-16ء کے دوران ٹیکسٹائل کے شعبہ کی برآمدات کاحجم 11.468 ارب ڈالر تک کم ہو گیا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے دوران کارڈڈ اور کومبڈ کاٹن کی برآمدات میں سب سے زیادہ کمی ریکارڈ کی گئی ہے جو گزشتہ سال کے مقابلہ میں 97 فیصد اور کاٹن یارن میں 32 فیصد اور خیموں اور ترپالوں وغیرہ کی قومی برآمدات میں 26 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات میں 4.84 فیصد اضافہ ہواہے اور ان کی برآمدات 1.993 ارب ڈالر تک بڑھ گئیں۔ پی بی ایس کے اعداد وشمار کے مطابق رواں مالی سال میں غذائی اجناس کی برآمدات میں 12.78فیصد کی کمی سے ان کا حجم 3.706ارب ڈالر جبکہ چاول کی برآمدات میں 9.77 فیصد کی کمی سے برآمدات 1.716ارب ڈالر تک کم ہو گئیں اسی طرح مچھلی اور اس کی مصنوعات کی برآمدات میں بھی 5.92فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔