جاپان ، شدید بارشوں کے بعد مٹی کے تودے گرنے سے 3 افراد ہلاک، 3 لاپتہ

منگل 21 جون 2016 14:44

ٹو کیو۔ 21 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 جون۔2016ء)جاپان میں شدید بارشوں کے بعد مٹی کے تودے گرنے کے نتیجہ میں 3 افراد ہلاک اور 3 لاپتہ ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جاپان کے ذرائع ابلاغ کے مطابق جنوبی جاپان کے علاقے کماماٹو میں جاری شدید بارش اور سیلاب کے دوران گرنے والے مٹی کے تودوں کے نتیجہ میں 3 افرد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے ہیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک 92سالہ شخص تودے تلے دب کر ہلاک ہوا جبکہ 97 اور66 سالہ دو افراد سیلابی ریلے میں ڈوب کر ہلاک ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ جاپان ماہ اپریل میں آنے والے 6.2اور7.0 شدت کے زلزلوں کی وجہ سے پہلے ہی مشکلات کا شکار ہے اور اس کے 2 ہزار سے زیا دہ شہری بے گھر ہیں۔