کمار سنگا کارا 19ہزار فر سٹ کلاس رنز مکمل کرنیوالے دوسرے سری لنکن بیٹسمین بن گئے

منگل 21 جون 2016 14:37

کمار سنگا کارا 19ہزار فر سٹ کلاس رنز مکمل کرنیوالے دوسرے سری لنکن بیٹسمین ..

لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 21جون ۔2016ء )سابق سری لنکن کپتان کمار سنگا کارا فرسٹ کلاس کرکٹ میں انیس ہزار رنز مکمل کرنے والے دوسرے سری لنکن بیٹسمین بن گئے ۔

(جاری ہے)

38سالہ سنگاکارا نے یہ سنگ میل کاؤنٹی کرکٹ کی ڈویژن ون میں سرے کے لیے کھیلتے ہوئے 246 میچوں میں 56سنچریوں اور 81نصف سنچریوں کی مد د سے عبور کیا،وہ اب تک 50.29کی اوسط سے 19011فرسٹ کلاس رنز سکور کرچکے ہیں ۔سنگاکارا سے قبل جیہان مینڈس یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں جنہوں نے366 فرسٹ کلاس میچز میں36.83کی اوسط سے 21436رنز بنا رکھے ہیں۔سنگاکارا کے سب سے قریبی دوست اور سابق سری لنکن کپتان مہیلا جے وردھنے اس فہرست میں 17843رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں ۔