ٹریننگ اینڈ ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کے زیراہتمام دو روزہ تربیتی ورکشاپ 20 جولائی سے شروع ہو گی

منگل 21 جون 2016 14:29

اسلام آباد ۔ 21 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 جون۔2016ء) ٹریننگ اینڈ ڈویلپمنٹ نیٹ ورک (ٹی ڈی این) کے زیراہتمام 20جولائی 2016ء سے دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا آغاز ہو گا جس میں موثر رپورٹ تیار کرنے کے حوالے سے شرکاء کو تربیت فراہم کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ٹی ڈی این کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ورکشاپ میں کاغذات اور کمپنیوں کے اندرونی و بیرونی معاملات کے لئے رپورٹس تیار کرنے والے منیجرز شرکت کے ذریعے اپنی استعداد کار میں بہتری پیداکرسکیں گے۔ تربیتی کورس میں لکھنے کی صلاحیتوں کو اجاگرکرنے، رپورٹس کی تیاری، اعداد و شمار کی دستیابی اور ان کو اکٹھا کر کے سمری تیار کرنے سمیت روایتی اور غیرروایتی رپورٹس کی تیاری شامل ہیں۔