امریکہ میں قدرتی گیس کی قیمتوں میں اضافہ

منگل 21 جون 2016 14:18

نیویارک ۔ 21 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 جون۔2016ء) امریکہ میں قدرتی گیس کی قیمتوں میں اضافے کارجحان ریکارڈ کیا گیا ۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق نیو یارک مرکنٹائل ایکسچینج کے تحت قدرتی گیس کے مستقبل میں خریداری کے معاہدے 1.7فیصد کے اضافے کے بعد 2.623 ڈالر فی برٹش تھرمل یونٹس میں طے پائے۔

(جاری ہے)

ماہرین کے مطابق ملک میں گرم موسم کی پیشن گوئی کے بعد ایئرکنڈیشنگ کیلئے تیل وگیس کے بڑھتے ہوئے استعمال کے تناظر میں قدرتی گیس کی قیمتوں پر اچھے اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :