برٹش پٹرولیم نے مصر کے گیس فیلڈ میں سرمایہ کاری کی منظوری دے دی

منگل 21 جون 2016 14:18

لندن ۔ 21 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 جون۔2016ء) برطانوی آئل کمپنی برٹش پٹرولیم نے مصر کے گیس فیلڈ میں سرمایہ کاری کی منظوری دے دی ہے ۔ برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برٹش پٹرولیم نے تیل و گیس کی تلاش کے 15ماہ بعد مصر میں ایک گیس فیلڈ میں سرمایہ کاری کی اجازت دی دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

برٹش پٹرولیم نے سرمایہ کاری کے حجم اور دیگر تفصیلات فراہم نہیں کی ہیں تاہم ادارے کی طرف سے بتایاگیاہے کہ مصرکے اس گیس فیلڈ سے 2018ء میں پیداوار شرو ع ہو جائے گی اور روزانہ تین سو ملین کیوبک فٹ گیس کی پیداوار حاصل ہو گی۔ برٹش پٹرولیم مشرق وسطیٰ اور بحیرہ روم کے خطے میں زیادہ سے زیادہ مارکیٹ حاصل کرنے کیلئے بھر پور کوشش کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :