ایم ایس دھونی نے دورہ زمبابوے میں بھی بائیک چلانے کا شوق پورا کر لیا

منگل 21 جون 2016 14:15

ایم ایس دھونی نے دورہ زمبابوے میں بھی بائیک چلانے کا شوق پورا کر لیا

ہرارے (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 21جون ۔2016ء )بھارتی ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کپتان مہندر سنگھ دھونی کو بائیکس چلانے کا جنون ہے اور ایک اندازے کے مطابق ان کے پاس بیس مختلف ماڈلز کی بائیکس موجود ہیں جنہیں وہ مختلف اوقات میں سڑکوں پر دوڑا کر اپنا شوق پورا کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

34سالہ دھونی اس وقت زمبابوے میں بھارتی ٹیم کی قیادت کررہے ہیں اور انہوں نے ٹور کے دوران بھی بائیک چلانے کا اپنا شوق پورا کیا جب ہرارے میں ایک پولیس مین کی بائیک ان کے ہاتھ لگ گئی۔ انہوں نے اس موقع کی تصاویر بھی اپنے انسٹا گرام اکاوٴنٹ پر جاری کیں جن میں زمبابوین پولیس مین بھی ان کے ساتھ کھڑا تھا جو بھارتی کپتان کو اپنی موٹر سائیکل چلانے سے باز نہ رکھ سکا ۔

ایم ایس دھونی نے دورہ زمبابوے میں بھی بائیک چلانے کا شوق پورا کر لیا