مقبوضہ کشمیر‘بونیار بارہمولہ میں پولیس افسر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

منگل 21 جون 2016 13:51

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 جون ۔2016ء)مقبوضہ کشمیرمیں ضلع بارہمولہ کے علاقے بونیار میں لوگوں نے بھارتی پولیس افسر کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق ترکانجن بونیار میں سینکڑ وں مرد و زن نے ایس ایچ او بونیار کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے اور سڑک کو کئی گھنٹوں تک گاڑیوں کی آمد رفت کے لئے بند کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ مذکورہ ایس ایچ او نے علاقے کے ایک شہری رفیق احمد خان کے گھر میں گھس کر بلا وجہ توڑ پھوڑ کی اور گھر میں موجودخواتین کی مار پیٹ کی۔ رفیق احمد خان نے کہاکہ اگر چہ یہ معاملہ ضلعی انتظامیہ کی نوٹس میں بھی لایا گیاہے لیکن مذکورہ آفیسر کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔