ٹریکٹر پر سیلز ٹیکس میں کمی ، قیمتوں میں 80 ہزار تک کمی کا اعلان

منگل 21 جون 2016 13:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 جون۔2016ء) ٹریکٹرز پر حکومت کی جانب سے سیلز ٹیکس میں کمی سے ان کے دام 35 سے 80 ہزار روپے تک کم ہونے کی امید ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے نئے مالی سال کے لیے ٹریکٹرز پر سیلز ٹیکس کی شرح 10 سے 5 فیصد کیے جانے کے فیصلے سے ان کی قیمتیں گھٹ جانے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

انڈسٹری زرائع کے مطابق مختلف پاور کے ٹریکٹرز پر کم سے کم 35 ہزار روپے کمی اور زیادہ سے زیادہ 80 ہزار روپے تک کی بچت کسان کو ہوسکتی ہے۔ زائد سیلز ٹیکس کے باعث ماضی میں ملک میں ٹریکٹر سازی کی صنعت کو شدید دھچکا لگا تھا۔ رواں مالی سال ٹریکٹرز کی پیداوار 27 فیصد کمی کے بعد 30 ہزار یونٹ کے قریب رہنے کی توقع کی جا رہی ہے۔