پاکستان جولائی میں کینیڈا میں شیڈول عالمی ویمنز سافٹ بال چمپئن شپ میں شرکت کریگا

منگل 21 جون 2016 12:54

پاکستان جولائی میں کینیڈا میں شیڈول عالمی ویمنز سافٹ بال چمپئن شپ میں ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 جون ۔2016ء) پاکستان رواں برس جولائی میں کینیڈا میں شیڈول عالمی ویمنز سافٹ بال چمپئن شپ میں شرکت کرے گا۔

(جاری ہے)

سافٹ بال فیڈریشن آف پاکستان (ایس ایف پی) کے سیکرٹری جنرل آصف عظیم نے اس بات کا اعلان کھلاڑیوں میں کٹس اور سامان کی تقسیم کے موقع پر اپنے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ میگا ایونٹ میں شرکت ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے، کوشش ہو گی مضبوط اور متوازن سکواڈ تشکیل دیں تاکہ ٹیم بہترین نتائج دے سکے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کے چناؤ کیلئے ممکنہ کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ غیرملکی کوچز کی نگرانی میں منعقد ہو گا اور غیرملکی کوچز سے کھلاڑیوں کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔

متعلقہ عنوان :