منافع زکو ة فندز مستحق افراد کو دینے کے بجائے حکومت وزراء کی جانب سے افطار پارٹیوں میں خرچ کرنے لگے

چیئرمین زکوة ڈپٹی چیئرمین زکوة کروڑوں روپے کی زکوة بندر بانٹ کرکے مختلف بینکوں میں جمع کر رکھی ہیں

منگل 21 جون 2016 12:02

مظفرآباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 جون ۔2016ء) منافع زکو ة فندز مستحق افراد کو دینے کے بجائے حکومت وزراء کی جانب سے افطار پارٹیوں میں خرچ کرنے لگے چیئرمین زکوة ڈپٹی چیئرمین زکوة کروڑوں روپے کی زکوة بندر بانٹ کرکے مختلف بینکوں میں جمع کر رکھی ہیں رمضان اور عید لفطر کے موقع پر غربا مستحق افراد کو زکوة نہ مل سکی در بدر کی ٹھوکریں کھانے لگے تفصیلات کے مطابق محکمہ زکوة جس پر اس سے قبل بھی کروڑوں روپے کی بندربانڈھ کا الزام ہے وہاں حکومت آزاد کشمیر نے منافع زکوة فنڈز کو مستحق افراد میں تقسیم کرنے کے بجائے حکومت آزا د کشمیر میں شامل وزرآ کی افطار پارٹیوں میں خرچ ہو رہے ہیں جبکہ چیئرمین زکوة اور ڈپتی چیئرمین زکوة نے2سے تین لاکھ روپے فی وزیر کو دینے کا انکشا فات بھی ہوا دوسری جانب جبکہ دوسری جانب ڈویژن مظفرآباد کے دور دراز کے علاقوں سے آنے والے مستحق افراد جن میں بیواوں کی تعداد زیادہ ہے وزیر اعظم سیکر ٹریٹ اور چیئرمین زکوةآفس کا طواف کرنے کے بعد لاکھوں بد عائیں دینے کے بعد اپنے گھروں کو واپس جانے لگے نہ رمضان میں زکوة ملی نہ عید لفطر کے موقع پر ملنے کا امکان ہے حالیہ جاری ہونے والی زکوة فنڈز کے کروڑوں روپے کہا گئے کوئی پتہ نہیں ۔