سید علی گیلانی اور یاسین ملک کی رہائی کیلئے اقوام متحدہ اپنا رول ادا کرے‘ میر یونس

منگل 21 جون 2016 12:02

مظفرآباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 جون ۔2016ء) ممبر کشمیر کونسل میر یونس نے بھارتی حکومت کی جانب سے حریت رہنما سید علی گیلانی اوریاسین ملک کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے فوری رہائی کا مطالبہ کردیا اقوام متحدہ اپنا رول ادا کریں بھارت اپنی دوعلی پالیسی سے باز نہ آیا اور حریت رہنماؤں کو جلد رہانہ کیاتو پوری دنیا میں بھارتی سفارت خانوں کے باہر احتجاج ہوگا بہت جلد آزاد کشمیر میں بھارت کے خلاف احتجاجی ریلیوں کا انعقاد ہوگا انھوں نے ان خیالات کا اظہار صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہٹ دھرمی باز نہ آیا رمضا ن کے مہینے میں بھی کشمیریوں کو شہید اور تنگ کیا جاتا ہے مسجدوں اور دیگر عبادت گاہوں پر مسلمانوں کو جانے سے روکا جاتا ہے جبکہ حریت رہنماؤں اور بزرگ لیڈر سید علی گیلانی کو شدید بیماری کے باوجود گرفتار کیا گیا جبکہ چیئرمین لیبریشن فرنٹ یاسین ملک کی گرفتاری قابل مذمت ہے عالمی برادری نوٹس لے اور حریت رہنماؤں کو جلد رہا کیا جائے ریڈکراس آزاد کشمیر کے رہائشی جو عرصہ دراز سے بھارتی جیلوں میں قید ہے رہائی کے موثر اقدامات کریں انھوں نے کہا کہ بھارت اپنی دوعلی پالیسی سے با ز نہیں آیا رمضان کے مہینے میں بھی مسلمانوں کو شہید اور گرفتار کرنے سے باز نہیں آیا انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اس اقدام کی شدید مذمت کرتی ہے پوری دنیا میں قائم بھارتی سفارت خانوں کے باہر احتجاجی دھرنوں کا سلسلہ شروع کردیں گی جبکہ آزاد کشمیر میں بھی بھارتی درندگی پر احتجاجی ریلیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔