مظفرآبادڈویژن میں راجہ فاروق حیدر خان کا دھواں دار دورہ ‘عوام کی بھرپور حمایت

منگل 21 جون 2016 12:02

مظفرآباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 جون ۔2016ء) ڈویژن مظفرآبادمیں صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کا دھواں دار دورہ ‘عوام کی بڑی تعداد نے ووٹ ن لیگ کو دینے کا اعلان کردیا ڈاکٹر مصطفی بشیر کے جیتنے کا امکان جواد گیلانی کے درمیان اختلافات بڑھ گئے حلقہ تین سٹی کی نشست تحریک انصاف کے حق میں LA23نیلم ویلی 1 LA24 پٹہکہ LA25حلقہ دو لچھراٹ LA28چکار5 LA29( 6) لییپہ ن لیگ جیتے گی LA27کھاوڑہ چار پی پی کے حق میں جانے کا امکان تفصیلات کے مطابق ڈویژن مظفرآباد میں ن لیگ کے اختلافات پگھل گئے صدرامسلم لیگ ن راجہ فاروق خان کا دورہ عوام کے شکایات کے انبار وادی لیپہ نے ٹنل کی منظوری پر ووٹ دینے کا اعلان کردیا جس کے مطابق نیلم ویلی ایک LA23سے شاہ غلام قادر ایک سے 2ہزار کی لیڈ سے جبکہ حلقہ کوٹلہ پٹہکہ نمبر ایکLA24محترمہ نورین عارف 5سو سے ایک ہزار کی لیڈ حلقہ دو لچھراٹ LA25چوہدری شہزاد 3سے5ہزار کی برتری حاصل کریں گے حلقہ تین سٹی مظفرآبادجو ہر جماعت کے لئے ایک بڑا چیلنج سمجھا جاتا ہے LA26تحریک انصاف کے راجہ فاروق سیٹ لے جائے گے برتری کی شرح 15سوسے 2ہزار تک لیڈ ہوگی حلقہ چار کھاوڑہ LA27پیپلز پارٹی کے چوہدری لطیف اکبر جنہوں نے الیکشن 2011میں 23486ووٹ حاصل کئے تھے اس مرتبہ 20ہزار سے کم ہو گے مگر اس مرتبہ اپنی نشست لے جائے گے جبکہ حلقہ 5چکار LA28ن لیگ کے صدر راجہ فاروق حیدر خان جنہوں نے الیکشن2011میں 24684ووٹ لئے تھے اس مرتبہ 25ہزار سے زائد ووٹ حاصل کر ے گے جبکہ حلقہ6لیپہ جہاں اس مر تبہ عوام نے مصطفی بشیر کو ووٹ نہ دینے کا اعلان کر دیا راجہ فاروق حیدر خان کا دورہ اور عوامی مزاکرات کے بعد اس شرط پر کے آئندہ حکومت قائم ہوتے ہی ٹنل کی تعمیرپہلے کی شرط پر ووٹ دینے کا اعلان کردیا جس کے بعد ن لیگ ڈاکٹر مصطفی بشیر کی جیت متوقع ہے اس طرح ڈویژن میں5نشستوں پرن لیگ ،تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی جیتیں گی۔