سہ ملکی سیریز ، 9واں اور آخری میچ ویسٹ انڈیز ، جنوبی افریقہ کے درمیان 24 جون کو کھیلا جائیگا

منگل 21 جون 2016 11:38

سہ ملکی سیریز ، 9واں اور آخری میچ ویسٹ انڈیز ، جنوبی افریقہ کے درمیان ..

بارباڈوس ۔21 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 جون ۔2016ء) سہ ملکی ون ڈے کرکٹ سیریز کا فائنل سے قبل نواں اور آخری میچ میزبان ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کے درمیان 24 جون کو اوول، بارباڈوس میں کھیلا جائیگا۔ تین ملکی ون ڈے کرکٹ سیریز میں میزبان ٹیم سمیت عالمی چیمپئن آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے کوشاں ہیں۔

(جاری ہے)

26 جون تک جاری رہنے والی سیریز میں تینوں ٹیموں کے درمیان فائنل سمیت مجموعی طور پر 10 میچز کھیلے جائیں گے، سیریز میں تینوں ٹیمیں آپس میں تین، تین میچز کھیلیں گی اور دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل ہوگا۔ تین ملکی سیریز میں 24 جون کو سیریز کا نواں اور آخری میچ کھیلا جائے گا جس میں ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی، سیریز کا فائنل 26 جون کو دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :