ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے والے ملک و قوم کے دشمن ہیں، لبنیٰ فیصل

Mohammad Ali IPA محمد علی پیر 20 جون 2016 19:03

لاہور(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی 20جون۔2016ء ) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی لبنیٰ فیصل نے کہا ہے کہ ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے والے ملک و قوم کے دشمن ہیں۔دھرنوں اور انقلاب کے نام کو بیوقوف بنانا بند کیا جائے۔جمہوریت کو پٹری اتارنے والے عوام کے ساتھ مخلص نہیں ہو سکتے۔عمران خان اور طاہرالقادری کا بنیادی مقصد ملکی معیشت کو کمزور کرنا اور حکومت کی ناکامی شو کرنا ہے۔

شریف برادران نے ملک کے مفاد کیلئے مشکل ترین فیصلے کیے جن کی بدولت آج ملک میں امن و امنا کی فضاء قائم ہو ئی ہے۔انہوں نے مزید کہا سیاستدانوں کا مخصوص ٹولہ حکومت کو بلیک میل کرنے کی کوشش کررہا ہے۔عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانا حکومت کی اولین ترجیحی ہے۔وزیر اعظم میاں نواز شریف کی بہتر معاشی پالیسیوں کی وجہ سے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے ۔

(جاری ہے)

شریف فیملی کا جینا مرنا پاکستان میں ہے ۔پاکستان کا روشن مستقبل اسی خاندان سے وابستہ ہے۔میاں نواز شریف نے جو بھی قومی منصوبے ماضی میں مکمل کیے آج بھی دنیا ان کی مثالیں دیتی ہے ۔انہوں نے مزید کہا لاہور سے کراچی موٹروے،اقتصادی راہداری منصوبہ ،تاپی گیس پائی لائن اور گوادر پورٹ پاکستان میں ترقی کی نئی راہیں کھولیں گے ۔جب سے میگا پروجیکٹ مکمل ہونگے دنیا بھر کے ترقیافتہ ممالک یہاں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کرینگے پاکستان میں لاکھوں روزگار کے مواقعے پیدا ہو نگے۔

حکومتی منصوبوں پر تنقید کرنے والوں نے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کے سوا کچھ نہیں دیا ہے ۔تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی میں آج بھی ایسے لوگ موجود ہیں جہنوں نے ملک کا اربوں روپے لوٹا ہے لیکن یہ لوگ خود وائٹ کالر سمجھتے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا پاناما لیکس نے ان لوگوں کا پول کھول دیا ہے شریف فیملی کو تنقید کرنے والوں کی خود سب سے زیادہ آف شور کمپنیاں نکل آئی اور اب یہ لوگ اس ایشو کو دبانے کی کوشش کررہے ہیں لیکن پاکستان کی 20کروڑ عوام ان کا احتساب کرے گی۔

متعلقہ عنوان :