سستے رمضان بازاروں کے نام پرغریب عوام سے مذاق کیا جارہا ہے، میاں اسلم اقبال

Mohammad Ali IPA محمد علی پیر 20 جون 2016 18:43

لاہور( آئی پی اے) پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے میاں اسلم اقبال نے کہاہے کہ سستے رمضان بازاروں کے نام پرغریب عوام سے مذاق کیا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں میں دستیاب اشیاء نہ تو معیاری ہیں اور نہ ہی سستی ، ناقص پھل مہنگے داموں فروخت ہو رہے ہیں، حکومت کے عوام کو ریلیف دینے کے تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں، حکومت رمضان المبارک میں سستی اشیاء تو عوام کو کیا ملنی تھیں کہ عوام پر لوڈشیڈنگ کا عذاب بھی مسلط کردیا گیا ہے ، سحر اور افطار میں لوڈشیڈنگ پر حکومت شرم آنی چاہئے ، ان کا مزیدکہنا تھا کہ وزیرخزانہ کا کسانوں کو ریلیف دینے کا دعویٰ صرف دعویٰ ہی ہے جب تک ملک میں کسان خوشحال نہیں ہوگا ملک ترقی نہیں کرسکتا، حکمران اپنے ملک کے کسانوں کو سہولت دینے کی بجائے انڈیا سے پیاز اور آلو درآمد کر کے کسانوں کا استحصال کر رہی ہے ،میاں اسلم اقبال نے کہاکہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں بُری طرح ناکام ہوچکی ہے وہ وقت دو ر نہیں جب عوام حکمرانوں کو گھر بھیجنے کے لئے سڑکوں پر ہوگی۔

متعلقہ عنوان :