سراج الحق عمرہ پر چلے گئے ،لیاقت بلوچ قائم مقام امیر ہونگے

Mohammad Ali IPA محمد علی پیر 20 جون 2016 18:39

لاہو(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی 20جون۔2016ء ) ر امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب روانہ ہو گئے ہیں ۔ امیر جماعت عمرہ کی ادائیگی کے بعد روضہ رسول پر بھی حاضری دیں گے ۔ سینیٹر سراج الحق عید الفطر کے بعد سعودی عرب سے وطن واپس آئیں گے ۔

(جاری ہے)

امیر جماعت کی عدم موجودگی کے دوران لیاقت بلوچ قائم مقام امیر جماعت اسلامی ہوں گے ۔ لیاقت بلوچ نے منصورہ میں ایک سادہ تقریب میں حلف اٹھا کر امیر جماعت کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں ۔ تقریب میں نائب امیر حافظ محمد ادریس ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمداصغر ، سیدوقاص جعفری ، حافظ ساجد انور، ناظم شعبہ تنظیم محمد رشید اور مرکزجماعت کے ذمہ داران و کارکنان موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :