پاکستان کو ابھرتی ہوئی معیشت کا درجہ ملنا ملک کے لئے ایک نیک شگون ہے : پیاف
محمد علی پیر 20 جون 2016 18:39
لاہور(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی 20جون۔2016ء ) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف) کے چیئر مین عرفان اقبال شیخ نے کہا ہے کہ8 سال بعد پاکستان کو ابھرتی ہوئی معیشت کا درجہ ملنا ملک کے لئے ایک نیک شگون ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ معیشت کے مختلف پہلوؤں میں بہتری ایک خوش کن پیغام ہے ِ ۔ جن میں زرمبادلہ کے ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہونا، شرح نمو میں خاطر خواہ اضافہ اور غربت اور مالیاتی خسارے میں کمی شامل ہیں جس سے فی کس آمدنی میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔
معاشی اشاروں پر روشنی ڈالتے ہوئے چیئرمین پیاف عرفان اقبال شیخ نے سیئنر وائس چیئر مین تنویر احمد صوفی اور وائس چیئر مین خواجہ شاہزیب اکرم کے ہمراہ ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہاکہ فارن ایکسچینج ریزرو 20 ارب ڈالر سے زیادہ ہونا معاشی بہتری کی علامت ہے۔(جاری ہے)
عرفان شیخ نے کہاکہ قومی سطح پر درپیش کئی مشکل داخلی اور بیرونی چیلنجوں کے باوجود ملکی معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے۔
زرمبادلہ کے ذخائر بھی ریکارڈ سطح پر ہیں۔ چیئر مین عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے وفاقی صوبائی اور عوامی سطح پر سخت انتظامی اقدامات کے ذریعے معاشی بہتری کے نتائج کو عام آدمی بشمول سمال سکیل انڈسٹریز تک پہنچایا جائے۔ اس ضمن میں حکومت کو صنعتی تجارتی، کاروباری و زرعی ترقی اور مہنگائی کی شرح میں نمایاں کمی کے لئے توانائی بحران پر جلد از جلد قابو پانا ہو گا ۔سیئنر وائس چیئر مین تنویر احمد صوفی اور وائس چیئر مین خواجہ شاہزیب اکرم نے کہا کہ ابھرتی معیشت اور ترسیلات زر میں اضافہ خوش آئند ہے مگر حکومت کا غیر ملکی قرضوں پر انحصار، کم شرح ٹیکس، مقامی بچت سکیموں میں سرمایہ کاروں کی عدم دلچسپی اور سیاسی ماحول میں گرما گرمی ابھرتی معیشت کے لئے پریشان کن اور حکومت کے لئے چیلنج ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید مقامی خبریں
-
آزاد کشمیر میں اووسیز کی سہولیات کے لئے علیحدہ ڈیسک تشکیل دیا جائے گا
-
سرکاری دفاتر میں معلومات تک رسائی کے قانون کو پوری طرح نافذ کریں گے یہ بنیادی انسانی حقوق کے قوانین میں سے اہم قانون ہے اور اسپر عمل درآمد سے ہی معاشرے کو پر امن اور ترقی یافتہ بنایا جا سکتا ہے، ڈی ..
-
ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی کا سول ہسپتال کا دورہ ، مریضوں کی عیادت ، طبی سہولیات کا مشاہدہ
-
صدر شیعہ علماء کونسل پنجاب سید سبطین حیدر سبزواری کی رہنما ق لیگ خواجہ رمیض حسن کی والدہ اور ماموں خواجہ منیر حسین کی وفات پر منڈی بہاوالدین آمد
-
ضلع جہلم میں جرائم کے خاتمے کے ساتھ ساتھ ٹریفک کے ماحول کو بہتر بنانا میری ذمہ داری ہے جس میں تاجراپنا کردار ادا کریں ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ۔
-
تاجروں اور انتظامیہ کا چولی دامن کا ساتھ ہے جبکہ ضلع کے مسائل کی نشاندھی اور حل کے لیے مشاورت سے معاملات حل کیے جا سکتے ہیں، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
صدر جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کو ان کی جہلم میں تعیناتی پر مبارک باد
-
یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس ضلع جہلم کے عہدے داران کی ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی سے ملاقات
-
جلال پور کندوال نہر سے نکالے جانیوالے (موہگوں ) نالوں کی رکاوٹ بننے والے غریب کسانوں کے مکانات کو ہرگز نہ گرایا جاۓ۔ اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان
-
عالمی فائر فائٹرز ڈے پر ہم اپنے فائر فائٹرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کی خاطر اپنی جانوں کی پرواہ نہیں کرتے، ریسکیو 1122کے تمام سٹاف ہمارے ملک کااہم ترین اثاثہ ہیں ، ڈی ..
-
شہر کے اہم مسائل کو حل کرنے کے لیے تمام اقدامات عمل میں لائے جائیں گے شہریوں کے مسائل حل کرنے کے لیے ہمارے دروازے ہر وقت کھلے ہیں، ڈی سی جہلم
-
ضلع جہلم کی نو تعینات ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی کا ضلع کچہری کا دورہ، مخلتف دفاتر کی بلڈنگز کی حالت کا مشاہدہ ، عملہ کی زمہ داریوں بارے آگاہی حاصل کی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.