مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی ، سینکڑوں سکھ یاتری آج پاکستان پہنچے گے۔

Mohammad Ali IPA محمد علی پیر 20 جون 2016 18:37

لاہور(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی 20جون۔2016ء ) سکھ مذہب کے روحانی پیشوا مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کی تقریبات میں شرکت کے لیے بھارت سے سینکڑوں سکھ
یاتری خصوصی ٹرین کے ذریعے آج 21جو ن کو پاکستان پہنچیں گے جہاں پر متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین محمد صدیق الفاورق انکا استقبال کریں گے ، چیئر مین متروکہ وقف املاک بورڈ کی ہدایات پر دنیا بھر سے آنے والے سکھ مہمانوں کی رہائش ، سیکورٹی اور سفری سہولیات سمیت دیگر تما م ضروری انتظامات مکمل ہیں،تقریبات میں لوڈ شیڈنگ کے دوران جنریٹر زموجود ہوں گے جبکہ سیکورٹی خدشات کے پیش نظر CCTVکیمرے نصب کیے گئے ہیں واہگہ بارڈرسے کلیئرنس کے بعد خصوصی ٹرین کے ذریعے گوردواروہ جنم استھان ننکانہ جائیں گے جہاں سے 23 جون کو گورو دوارہ سچا سودہ فاروق آباد جائیں گے۔

(جاری ہے)

24 جون کو گوردوارہ پنجہ صاحب کی یاترا کے لیے حسن ابدال جائیں گے۔ 26جون کو گوردوارہ ڈیر ہ صاحب لاہور پہنچیں گے اور اسکے بعد 28جون کو گوردوارہ روہڑی صاحب ایمن آباد اور گوردوارہ دربار صاحب کرتار پور کا دورہ کریں گے۔ 29جون کو مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کی مرکزی تقریب گوردوارہ ڈیرہ صاحب لاہور میں منعقد ہو گی جس کے بعد 30جون کو سکھ یاتریوں کا وفد بھارت واپس روانہ ہو جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :