ملک میں 39فیصد غر بت اور51فیصد محرومی بدترین حکومتی بیڈ گورننس کا ثبوت ہے ‘چوہدری محمدسرور

Mohammad Ali IPA محمد علی پیر 20 جون 2016 18:37

لاہور(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی 20جون۔2016ء ) سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرورنے کہا ہے کہ ملک میں 39فیصد غر بت اور51فیصد محرومی بدترین حکومتی بیڈ گورننس کا ثبوت ہے ‘حکمران ترقی اور خوشحالی کے جھوٹے دعوؤں پر قوم سے معافی مانگے ‘یکم جولائی سے پٹر ولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ حکمرانوں کا غر یبوں پر ”پٹرول بم “ثابت ہوگا ‘پنجاب میں بچوں وخواتین کے اغواء اور زیاتی کے واقعات لمحہ فکر یہ ہے پولیس اور حکومت جرائم کے کنٹرول میں مکمل ناکام ہو چکی ہے ۔

سوموار کے روز اپنے دفتر میں تحر یک انصاف کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرورنے کہا کہ (ن) لیگ ملک میں غر بت اور احساس محرومی کے خاتمے کے دعویٰ کر رہی ہے لیکن پلاننگ کمیشن کی رپور ٹ نے حکمرانوں کے تمام دعوؤں کا جھوٹ کا پلندہ قرار دیدیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جب (ن) لیگ کی حکومت ایک شہر میں میٹر وٹرین چلانے پر200ارب روپے لگائے گی وہاں غر بت اور احساس محرومی میں اضافہ یقینی ہے اگر حکمرانوں نے میٹرو کی بجائے عوام کو صحت تعلیم جیسی بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو تر جیح نہ دی تو ملک میں غر یبوں کے پاس خود کشی کے سواکوئی آپشن نہیں بچے گا ۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں پہلے ہی مہنگائی اور بے روزگاری کا سیلاب آیا ہے ان حالات میں یکم مئی سے حکومت کا پٹر ولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر نا ملک میں مہنگائی کاطوفان لیکر آئیگاا س لیے حکومت کو چاہیے کہ وہ عوام دشمن اقدامات سے باز آجائے اور قوم سے عام انتخابات میں کیے جانیوالے وعدوں پر مکمل عمل کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :