لیسکو سے’لفٹ کی درخواست
محمد علی پیر 20 جون 2016 18:35
لاہور(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی 20جون۔2016ء ) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ محمد ارشد نے لیسکوپر زور دیا ہے کہ وہ فیروز پور روڈ انڈسٹریل ایریا میں ٹرپنگ، کم وولٹیج اور بجلی کی غیراعلانیہ بندش کے مسائل حل کرے کیونکہ ان کی وجہ سے صنعتوں کا پیداواری عمل متاثر ہورہا ہے۔ فیروز پور روڈ انڈسٹریل ایسوسی ایشن کے چیئرمین خواجہ شاہ زیب اکرم، عدنان خالد بٹ اور ارشد بیگ پر مشتمل وفد نے لاہور چیمبر کو آگاہ کیا کہ فیروز پور روڈ بہت اہم صنعتی علاقہ ہے جہاں ایکسپورٹ سے وابستہ بہت سی صنعتیں بھی واقع ہیں۔
ٹرپنگ، کم وولٹیج اور بجلی کی غیر اعلانیہ بندش کی وجہ سے پیداواری عمل بْری طرح متاثر ہورہا ہے اور یہی صورتحال رہی تو صنعتکار اپنے برآمدی آرڈرز بروقت پورے نہیں کرپائیں گے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ایکسیئن کوٹ لکھپت کو متعدد بار یہ مسئلہ حل کرنے کی درخواست کی گئی لیکن مسئلہ حل نہیں ہوا۔ لاہور چیمبر کے صدر شیخ محمد ارشد نے کہا کہ صنعتوں کا پہیہ رواں دواں رہنا صرف کاروباری برادری ہی نہیں بلکہ حکومت کے بھی حق میں ہے کیونکہ اسے محاصل اسی صورت میں ملیں گے جب صنعتیں چلیں گی۔
انہوں نے کہا کہ ٹرپنگ، وولٹیج میں کمی اور بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے صرف صنعتی پیداوارہی کم نہیں ہوئی بلکہ انڈسٹریل یونٹس کی مشینری کو بھی بھاری نقصان پہنچ رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک معاشی ترقی اسی صورت میں کرے گا جب صنعتیں مستحکم ہونگی لہذا حکومت صنعتی شعبے کو بجلی کی بلارکاوٹ فراہمی یقینی بنائے تاکہ وہ اپنے ایکسپورٹ آرڈرز بروقت پورے کرپائے۔ انہوں نے کہا کہ برآمدات کی صورتحال پہلے ہی تسلی بخش نہیں اورعالمی منڈی میں بھی پاکستانی مصنوعات کو شدید مشکلات کا سامنا ہے لہذا لیسکو زمینی حقائق کا ادراک کرے اور فیروز پور روڈ انڈسٹریل ایریا میں بجلی کے مسائل فی الفور حل کرے۔ انہوں نے کہاکہ رواں سال کے لیے مقررہ مالی اہداف اسی صورت میں ہی حاصل کیے جاسکیں گے جب صنعتیں پوری طاقت کے ساتھ چلیں گی۔
متعلقہ عنوان :
مزید مقامی خبریں
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
-
پاکستان میں مذہبی انتشار اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ خواجہ رمیض حسن
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔خواجہ رمیض حسن
-
ضلع جہلم میں نئے ترقیاتی منصوبوں پر جامع رپورٹ پنجاب حکومت کو منظوری کے لیے بھیجی جائے گی جس میں عوامی فلاح کے ہر منصوبہ کو مدنظر رکھنا ضروری ہے ڈی سی جہلم
-
کالا باغ ڈیم کی تعمیر سستی اور بھرپور بجلی بنانے کی صلاحیت رکھتے ہوئے کامیاب ترین منصوبہ ثابت ہوگا۔ رہنما مسلم لیگ ق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.