سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ کیس: مزید دو گواہوں شکیل اور عنصر کے بیانات قلمبند
محمد علی پیر 20 جون 2016 18:33
لاہور(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی 20جون۔2016ء ) ماڈل ٹاؤن استغاثہ کیس کے سلسلے میں گزشتہ روز عوامی تحریک کے 2 گواہان شکیل وحید اور عنصر حیات نے انسداد دہشتگردی کی عدالت میں اپنا بیان قلمبند کروایا۔ شکیل وحید نے اپنا بیان قلمبند کرواتے ہوئے کہا کہ پولیس کی بھاری نفری سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی رہائش گاہ کے آس پاس موجود ہر شخص پر فائرنگ کررہی تھی اور آنسو گیس کی شیلنگ اور ڈنڈے برسارہی تھی۔
میں بھی رہائش گاہ کے قریب موجود تھا کہ وہاں پر ڈی ایس پی عمران کرامت اپنے مسلح گن مین داؤد کیساتھ آیا اور اس نے آتے ہی فائرنگ شروع کر دی، ڈی ایس پی عمران کرامت کی ایس ایم جی کی فائرنگ سے موقع پر موجودہ کارکن رضوان خان شدید زخمی ہو کر گر پڑا ،بعدازان 19 جون کو انہی زخموں کے باعث وہ جناح ہسپتال میں جاں بحق ہو گیا ۔(جاری ہے)
شکیل وحید نے بتایا کہ ڈی ایس پی عمران کرامت کی فائرنگ سے میں بھی زخمی ہوا میرے پاؤں اور ٹخنوں پر گولیاں لگیں۔
عنصر حیات نے اپنا بیان قلمبند کرواتے ہوئے کہا کہ ڈی ایس پی عمران کرامت کے گن مین داؤد نے مجھے ڈنڈوں اور ٹھڈوں سے پیٹا، بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر مجھے اٹھا کر نامعلوم مقام پر لے گئے۔ عوامی تحریک کے استغاثہ کیس میں اب تک 38 چشم دید گواہان اپنے بیانات قلمبند کروا چکے ہیں۔مزید سماعت 28 جون تک ملتوی کر دی گئی۔پولیس کی طرف سے ایف آئی آر 510 کے تحت انسداد دہشتگردی میں جمع کرائے جانے والے چالان پر مزید کارروائی بھی 28 جون تک ملتوی کر دی گئی۔پاکستان عوامی تحریک کے وکلاء رائے بشیر احمد ایڈووکیٹ، نعیم الدین چودھری ایڈووکیٹ، سردار غضنفر حسین ایڈووکیٹ اور مستغیث جواد حامد نے بیانات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹھوس شہادتوں کے باعث سانحہ ماڈل ٹاؤن میں خون کی ہولی کھیلنے والے ملزمان سزا سے نہیں بچ سکیں گے۔ایف آئی آر کے اندراج اور جے آئی ٹیز کی تشکیل تک انصاف کا خون ہوا اور فیئر ٹرائل کے حق سے بھی محروم رکھا گیا اب استغاثہ کے ذریعے انصاف کے حصول کی قانونی جدوجہد کررہے ہیں۔دریں اثناء پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ 17 جون کے مال روڈ کے دھرنے نے ثابت کر دیا کہ عوام انصاف چاہتے ہیں۔عوام کے ٹھاٹھیں مارتے سمندر نے پیغام دے دیا ہے کہ اب انصاف کا خون کسی صورت قبول نہیں کیا جائیگا اور انصاف کے مرحلے میں بے انصافی کرنے والے بھی اللہ اور عوام کے غضب سے نہیں بچ سکیں گے۔انہوں نے کہاکہ ہماری نظریں استغاثہ کے قابل سماعت ہونے پر ہیں اور ہم انتظار کررہے ہیں کہ سانحہ کے مرکزی ملزمان جو وفاق اور پنجاب کے ایوانوں میں بیٹھے ہیں انہیں کب نوٹس جاری ہوتے ہیں اور ان سے جواب طلب کیا جاتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے واضح کر دیا ہے کہ دھرنا ملتوی ہوا ہے ۔ہمارا مطالبہ انصاف اور قصاص ہے اور اگر ہمیں انصاف نہ ملا تو پھر ایسی معرکہ آرائی ہو گی کہ رہتی دنیا تک کوئی اقتدار میں بیٹھا شخص ریاستی اداروں کے ذریعے اپنے سیاسی مقاصد کیلئے کسی کمزور شہری کا خون بہانے کی جرأت نہیں کر سکے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید مقامی خبریں
-
ضلع جہلم میں جرائم کے خاتمے کے ساتھ ساتھ ٹریفک کے ماحول کو بہتر بنانا میری ذمہ داری ہے جس میں تاجراپنا کردار ادا کریں ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ۔
-
تاجروں اور انتظامیہ کا چولی دامن کا ساتھ ہے جبکہ ضلع کے مسائل کی نشاندھی اور حل کے لیے مشاورت سے معاملات حل کیے جا سکتے ہیں، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
صدر جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کو ان کی جہلم میں تعیناتی پر مبارک باد
-
یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس ضلع جہلم کے عہدے داران کی ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی سے ملاقات
-
جلال پور کندوال نہر سے نکالے جانیوالے (موہگوں ) نالوں کی رکاوٹ بننے والے غریب کسانوں کے مکانات کو ہرگز نہ گرایا جاۓ۔ اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان
-
عالمی فائر فائٹرز ڈے پر ہم اپنے فائر فائٹرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کی خاطر اپنی جانوں کی پرواہ نہیں کرتے، ریسکیو 1122کے تمام سٹاف ہمارے ملک کااہم ترین اثاثہ ہیں ، ڈی ..
-
شہر کے اہم مسائل کو حل کرنے کے لیے تمام اقدامات عمل میں لائے جائیں گے شہریوں کے مسائل حل کرنے کے لیے ہمارے دروازے ہر وقت کھلے ہیں، ڈی سی جہلم
-
ضلع جہلم کی نو تعینات ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی کا ضلع کچہری کا دورہ، مخلتف دفاتر کی بلڈنگز کی حالت کا مشاہدہ ، عملہ کی زمہ داریوں بارے آگاہی حاصل کی
-
ضلع جہلم میں حکومت پنجاب کی ترجیحات کے مطابق عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر میری ذمہ داری ہے جسے میں پورا کروں گی، ڈی سی جہلم
-
رہنما مسلم لیگ ق خواجہ رمیض حسن کی والدہ انتقال کر گئی
-
نجکاری سے گردشی قرضوں سے نجات مل سکتی ہے، سی ای او کے۔ الیکٹرک
-
جہلم پولیس کا ڈکیت گینگ کے ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری،02ملزمان گرفتار وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.