اپوزیشن نے کبھی مثبت کردار ادا نہیں کیا، عرفان دولتانہ

Mohammad Ali IPA محمد علی پیر 20 جون 2016 18:33

لاہور(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی 20جون۔2016ء ) پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے رکن میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ جب و زیراعظم نے قومی اسمبلی میں اپنا موقف جرت مندانہ انداز میں پیش کردیا تو اپوزیشن کو اب اس معاملہ پر خاموشی اختیار کرلینی چاہیے،اپوزیشن صرف ملک کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کے لئے اس معاملہ پرسیاست کررہی ہے، اب اپوزیشن کے پاس بھاگنے کے علاوہ کوئی چارہ نہ رہا ،کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عوام کو مشکلات سے نکالنے کے لئے مسلم لیگ ن نے بڑے بڑے منصوبے بنائے ہیں ،تحریک انصاف نہیں چاہتی کہ ملک بحرانوں سے نکلے ،وہ عوامی فلاح کے منصوبوں کی تکمیل نہیں چاہتی ،عمران خان روز نیا شوشہ چھوڑتے ہیں ،وہ ملک کے مفاد کے منافی اقدامات کررہے ہیں،انہوں نے کہاکہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن کچھ نہ کہہ سکی ،خورشید شاہ بھی الزامات لگا کر خاموش ہوگئے ،ان کے پاس بھی کہنے کو کچھ نہیں رہا ،اپوزیشن نے کبھی مثبت کردار ادا نہیں کیا ،حزب اختلاف صرف اور صرف تنقید تک محدود ہے،خیبرپختون خواہ میں عمران خان کچھ نہیں کرسکے ،وہ صرف کھوکھلے نعرے لگانے تک محددود ہے

متعلقہ عنوان :