ملک بھر میں گرمی کی شدت پیر کو بھی برقرار رہی ٗ بعض علاقوں میں بارش کی پیش گوئی

پیر 20 جون 2016 17:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 جون ۔2016ء) ملک بھر میں گرمی کی شدت پیر کو بھی برقرار رہی تاہم محکمہ موسمیات نے بعض علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر پیر کو بھی جاری رہی اور جنوبی پنجاب سمیت سندھ اور بلوچستان کے میدانی علاقوں میں گرمی اور لوڈ شیڈنگ سے کاروبار زندگی معطل ہوگیا ٗاب تک سب سے زیادہ درجہ حرارت رحیم یار خان میں ریکارڈ کیا گیا جو 43 ڈگری سینٹی گریڈ ہے ٗ بھکر میں 42، ملتان، خان پور، جھنگ، بہارلپور، بہاولنگر، ٹوبہ ٹیک سنگھ اوراوکاڑہ میں 41، ڈیرہ غازی خان ، کوٹ ادو، نورپورتھل اور ساہیوال میں 40 ، فیصل آباد اور لیہ میں 39، جوہرآباداور قصور 38، منڈی بہاؤالدین اور چلاس میں 36، لاہور، پشاور گوجرانوالہ ، راولپنڈی اور جہلم 35، کوئٹہ 34، کراچی، سیالکوٹ اور گجرات میں درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں مطلع جزوی طور پرگرم اور ابرآلود رہے گا۔ تاہم کشمیر ، ہزارہ ڈویڑن، راولپنڈی، گوجرانوالہ ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ ، پشاور، کوہاٹ بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، ملتان ، ساہیوال اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ جبکہ ملک کے دیگر شہروں میں موسم گرم اور خشک رہیگا۔

متعلقہ عنوان :