انڈونیشیا میں شدید بارشوں، سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر43 ہو گئی

پیر 20 جون 2016 15:06

جکارتہ۔ 20 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 جون۔2016ء) انڈونیشیا میں شدید بارشوں ،سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے کے نتیجہ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر43 ہو گئی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق انڈونیشیا میں شدید بارشوں، سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے ہلاکتوں میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق شدید بارشوں، سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے زیادہ نقصان صوبہ جاوامیں ہوا ہے جہاں 19سے زیادہ دیہات مٹی کے ملبے تلے دب چکے ہیں اور ریسکیو کارکن لاپتہ افراد کو تلاش کرنے میں مصروف ہیں۔

انڈونیشیا کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے ترجمان سٹوپو پورو کا کہنا ہے کہ اب تک ملبہ سے نکالی جانے والی لاشوں کی تعداد 43 ہو چکی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ملبہ تلے اب بھی 19 افراد دبے ہوئے ہیں جن کے زندہ بچنے کے امکانات بہت کم ہیں۔

متعلقہ عنوان :