حکومت ٹی اوآرزمان لے توہم سڑکوں پرکیوں نکلیں گے؟ ‘عمران خان
پیر 20 جون 2016 14:11
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 جون ۔2016ء)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ حکومت ٹی اوآرزمان لے توہم سڑکوں پرکیوں نکلیں گے؟احتساب نوازشریف سے شروع کریں گے ،عمران خان سمیت سب کااحتساب ہوناچاہئے۔ایک انٹرویومیں عمران خان نے کہاکہ پاکستان میں کمزور کے لئے کوئی تحفظ نہیں ہے ،یہاں صرف طاقتور کو بچانے کے لئے آئین ،جمہوریت اور قانون نظر آتا ہے ‘ہم اگر سڑکوں پر آ جائیں تو کیا یہ مستعفی ہو جائیں گے ؟ہم نے جان کر ان کو وقت دیا کہ آپ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں کمیشن بنا کر تحقیقات کر لیں حالانکہ تحقیقات کی ضرورت نہیں تھی کیونکہ ان کا نام آنے پر انہیں اخلاقی طور پر مستعفی ہو جانا چاہئے تھا اگر یہ حقیقی جمہوریت میں ہوتے ،اور اصل میں بات ہی اخلاقیات کی ہے ،ان کے پاس کوئی اخلاقی قوت رہ ہی نہیں گئی ،نواز شریف کے احتساب کے لئے جو بھی ہماری مدد کرتا ہے ہم ان کے ساتھ چلنے کے لئے تیار ہیں کیونکہ یہ کوئی انتخابی الائنس نہیں ہے ،ملکی سربراہ سے شروع ہوں اور جس جس نے کرپشن کی ہے سب کا احتساب ہونا چاہئے ،آغاز نواز شریف اور عمران خان سے کر لیں ۔
(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
6 ماہ سے غزہ کے فلسطینیوں پرمظالم دیکھ کرشدید غصہ اور مایوسی ہے،۔ ملالہ
-
گجرات میں ہسپتال کی چھت گرنے پر وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم
-
اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن 6 مئی تک معطل
-
وزارت اعلیٰ کی کرسی آسان نہیں تھی‘ آگ کے دریا سے گزر کر یہاں پہنچنا پڑا، مریم نواز
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.