Live Updates

اسلام آباد : انسدادا دہشتگردی عدالت نے عمران خان اور ڈاکٹر طاہر القادری کے دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 20 جون 2016 12:21

اسلام آباد : انسدادا دہشتگردی عدالت نے عمران خان اور ڈاکٹر طاہر القادری ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 جون 2016ء) : انسداد دہشتگردی کی عدالت میں دھرنوں کے دوران ایس ایس پی عصمت اللہ جنیجو پر تشدد کیس کی سماعت ہوئی۔ انسداد دہشتگردی کی عدالت نے عمران خان اور ڈاکٹر طاہر القادری کی گرفتاری پر پولیس سے جواب طلب کرتے ہوئے دونوں پارٹی کے سربراہان کے ایک مرتبہ پھر سے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئے۔

(جاری ہے)

انسپکٹر یاسین بھٹہ نے عدالت میں تعمیلی رپورٹ جمع کروائی جس میں بتایا گیا کہ عمران خان اور طاہر القادری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی تعمیل نہیں ہو سکی۔ عمران خان کی رہائش گاہ پر گارڈ نے بتایا کہ پتہ نہیں عمران خان کہاں ہیں، اور ڈاکٹر طاہر القادری کے وارنٹ گرفتاری کی بھی تعمیل نہیں ہو سکی۔ جس پر عدالت نے دونوں رہنماؤں کے دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت کو 25 جولائی تک ملتوی کر دیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات