ہری پور، خان پور ڈیم میں نوجوان نہاتے ہو ئے ڈوب کر جاں بحق ہو گیا

پیر 20 جون 2016 12:03

ہری پور۔ 20 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 جون ۔2016ء) خان پور ڈیم میں نوجوان نہاتے ہو ئے ڈوب کر جاں بحق ہو گیا ہے۔ ہری پور کے علاقہ محلہ پتن چھوہر شریف کا رہائشی ساجد گذشتہ روز اپنے ساتھیوں کے ہمراہ خانپور ڈیم کی سیر کرنے آیا جہاں پر اس نے سپل وے کے نزدیک نہانا شروع کر دیا اور پانی گہراہونے کے باعث ڈوب گیا۔

(جاری ہے)

اس دوران اس کے ساتھیوں ا ور موقع پرموجود لوگوں نے اس کو بچانے کی سرتوڑ کوششیں کیں مگر وہ کامیاب نہیں ہو سکے ،بعد ازاں نوجوان کی نعش ماہر غو طہ خوروں نے باہر نکالی جسے اس کے ساتھی لیکر راولپنڈی روانہ ہو گئے۔ متوفی کی نماز جنازہ اس کے آبائی گاؤں محلہ پتن چھوہر شریف میں ادا کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :