جامشورو، انڈس ہائی وے پر ٹریلر ایمبولینس پر گر گیا، 6 افراد جاں بحق

اتوار 19 جون 2016 17:55

جامشورو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 جون ۔2016ء) جامشورو کے قریب انڈس ہائی وے پر ٹریلر کی ٹکر سے ایمبولینس میں سوار 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔ حادثہ کا شکار ہونے والی ایمبولینس چار گھنٹے تک ٹریلر کے نیچے دبی رہی۔تفصیلات کے مطابق حادثے کا شکار ایمبولینس میت لے کر کراچی سے لاڑکانہ جا رہی تھی۔ مانجھند کے علاقے میں ٹریلر نے ایمبولینس کو ٹکر مار دی۔

(جاری ہے)

حادثے میں ٹریلر ایمبولینس کے اوپر گر گیا۔ ریسکیو حکام نے بھاری مشینری کے ساتھ چار گھنٹوں کے آپریشن کے بعد ٹریلر کو ہٹا کر 6 لاشوں کو نکال لیاگیاہے۔جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین اور 2 بچے بھی شامل ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق 2 بچوں سمیت 3 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جب کہ 2 خواتین سمیت 3افراد کو زخمی حالت میں نکال کر جامشورو ہسپتال پہنچایا گیا جہاں پر تینوں زخمیوں نے دم توڑ دیا۔

متعلقہ عنوان :