کمشنر کراچی کا مختلف علاقوں کاد ورہ، صدر امپرومنٹ منصوبہ پر کام کامعائنہ

اتوار 19 جون 2016 17:52

کراچی ۔ 19 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 جون ۔2016ء) ایمپریس مارکیٹ کے اطراف صدر امپرومنٹ منصوبہ پر کام شروع ہو گیا ہے، پہلے مرحلہ میں مینسفیلڈ اسٹریٹ کو بہتر بنایا جا رہا ہے، جہاں تعمیر و مرمت کا کام شروع ہو چکا ہے جولائی کے اواخر تک مینسفیلڈ پر کام مکمل کر لیا جائے گا۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کمشنر کراچی اعجاز احمد خان نے صدر امپرومنٹ منصوبہ کا جائزہ لینے کے لئے صدر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور منصوبہ پر کام کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر انہیں مینسفیلڈ اسٹریٹ پر منصوبہ کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ صدر امپرومنٹ منصوبہ پر کام کی رفتار تیز کریں دن رات کام کریں اس بات کو یقینی بنائیں کہ منصوبہ بر وقت مکمل ہو۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جنوبی سلیم راجپوت، ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈیولمنٹ کمشنر کراچی آفس، سید محمد شکیب ،سینئر ڈائریکڑ ٹرانسپورٹ اینڈ کمیونیکیشن محمد اطہر، انجینئر نوید اظہار اور دیگر بھی ان کے ہمراہ موجو د تھے۔

کمشنر کو بتایا گیا کہ صدر منصوبہ میں پیڈسٹرین زون، فوڈ اسٹریٹ اور نائٹ بازار کی تعمیر کے منصوبہ شامل ہیں منصوبہ پر تین مرحلوں میں کام ہو گا اورچھ ماہ تک منصوبہ مکمل کر لیا جائے گا۔ ایمپریس پارکیٹ کے کے بالمقابل میر کرم علی تالپور روڈ ، پریڈی اسٹریٹ اور راجہ غضنفر علی روڈ کو پیڈسٹرین زون قرار دیا جائے گا۔ پریڈی اسٹریٹ ،میر کرم علی اور تالپور رود اور راجہ غضنفر روڈ پر پیڈسٹرین زون میں پیدل چلنے والوں کے لئے مخصو ص ہوں گے۔

ٹریفک کو آمدورفت کی اجازت نہیں ہو گی۔ میر کرم علی تالپور روڈ اور پریڈی اسٹریٹ پر فوڈ اسٹریٹس قائم کی جائیں گی جبکہ راجہ غضنفر علی روڈ پر نائٹ بازار قائم کیا جائے گا۔ ٹریفک کے لئے مینسفیلڈ اسٹریٹ اور داؤد پوتہ روڈ کو مخصوص کیا جائے گا۔ کمشنر کو بتایا گیا کہ پہلے مرحلہ پر شروع کیا جانے والا مینسفیلڈ اسٹریٹ کی بحالی کام جاری ہے، سیوریج لائنیں نصب کر دی گئی ہیں، سٹرک اور فٹ پاتھ کی تعمیر و مرمت کی جارہی ہے، سڑک کی کارپیٹنگ عید کے بعد شروع ہوگی، توقع ہے کہ جولائی کے آخری ہفتہ میں مینسفیلڈ اسٹریٹ پر تعمیراتی کام مکمل کر لیا جا ئے گا۔

اس کے فوری بعد پیڈسٹرئن زون کی سڑکوں پر کام شروع ہو گا۔ اگست میں میر کرم علی روڈ داوٴد پوتہ روڈ ، پریڈی اسٹریٹ اور راجہ غضنفر روڈ پر کام شروع ہوگا۔ تیسرے مرحلہ میں خریداروں کی سہولت کے لئے شٹل سروس شروع کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :