Live Updates

جھوٹ اور نفرت انگیز گفتگو (ن) لیگ کے وزیروں کا وطیرہ ہے ،خواجہ سعدرفیق چاہتے ہیں کہ حکومت کی نااہلیوں پر بات نہ کی جائے، سعد رفیق عام انتخابات 2013میں دھاندلی کے مرتکب پائے گئے ان کے خلاف عدالتی فیصلہ بھی آیاتھا

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق کا خواجہ سعد رفیق کے بیان پر ردعمل

اتوار 19 جون 2016 17:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 جون ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے کہا ہے کہ جھوٹ اور نفرت انگیز گفتگو (ن) لیگ کے وزیروں کا وطیرہ ہے ،خواجہ سعدرفیق چاہتے ہیں کہ حکومت کی نااہلیوں پر بات نہ کی جائے۔

(جاری ہے)

اتوارکو خواجہ سعد رفیق کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے نعیم الحق نے کہا کہ سعد رفیق عام انتخابات 2013میں دھاندلی کے مرتکب پائے گئے اوران کے خلاف عدالتی فیصلہ بھی آیاتھا ۔انہوں نے کہاکہ جھوٹ اور نفرت انگیز گفتگو ن لیگ کے وزیروں کا وطیرہ ہے اور ،خواجہ سعد رفیق چاہتے ہیں کہ حکومت کی نااہلیوں پر بات نہ کی جائے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات