وفاقی وزیر دفاع، پانی و بجلی خواجہ محمد آصف کی سیا لکوٹ میں کھلی کچہری وافطار ڈنر

اتوار 19 جون 2016 17:40

سیالکوٹ۔19 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 جون ۔2016ء) وفاقی وزیر دفاع، پانی و بجلی خواجہ محمد آصف کے اعزاز میں چیئرمین یوسی مظفر پورہ چودھری نواز بھٹی کی جانب دیئے گئے افطار ڈنر میں اراکین صوبائی اسمبلی محمد منشاء اللہ بٹ ، چودھری محمد اکرام ، یوسی چیئرمین توحید اختر، محمود الحسن بابر خاں، چودھری اخلاق احمد، حاجی ملک سرفراز، چودھری بشیر احمد ،میاں اشفاق، سہیل بٹ، امداد علی، چودھری رفیق، شکیل احمد چودھری، چودھر ی فیاض بھٹی،افضال بھٹی، اعجاز بھٹی،فاروق گھمن،میاں افتخار،میاں آصف، ملک عظمت اللہ،خالد جرنیل، فرخ حفیظ،ڈاکٹر ایاز ، چودھری ضیاء، محسن شیخ، مرزا اکرم ، چودھری سیف اللہ، شیخ ناصر اور عمر بٹ کے علاوہ کثیر تعداد میں مسلم لیگی عہدیداران نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء وفاقی وزیر نے مسلم لیگ ہاوٴس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، انہوں نے شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے موقع پر موجود مختلف سرکاری محکموں کے مقامی حکام کو ہدایات جاری کیں، اس مو قع پر اراکین صوبائی اسمبلی محمد منشاء اللہ بٹ اور چودھری محمد اکرام بھی ان کے ہمراہ تھے ۔