ٹیکس کلچر کو فروغ دینے کیلئے تاجر برادری کے حقیقی نمائندوں کے ساتھ مشاورت کی جائے،انجمن تاجران لاہور کا حکومت سے مطالبہ

اتوار 19 جون 2016 17:36

لاہور۔19 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 جون ۔2016ء) انجمن تاجران لاہور کے صدر میاں طارق فیروز اورجوائنٹ سیکرٹری میاں سلیم نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ ٹیکس کلچر کو فروغ دینے کیلئے تاجر برادری کے حقیقی نمائندوں کے ساتھ مشاورت یقینی بنائی جائے،ایک مشترکہ بیان میں ان کا کہنا تھا کہ تاجر برادری کو معاشی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے حکومت کی مدد درکار ہے، انہوں نے کہا کہ موجودہ ٹیکس نظام کی وجہ سے مزید کاروباری حضرات ٹیکس نیٹ میں آنے سے نہ صرف گریزاں ہیں بلکہ لیت ولعل سے کام لے رہے ہیں جس کیلئے حکومت کومربوط اقدامات کرنا ہونگے اور تاجر ادری کے تحفظات و خدشات کا ازالہ کرنا ہو گا،انہوں نے کہا کہ ٹیکس اکٹھا کرنے والے اداروں کو بھی چاہئے کہ وہ تاجروں کے ساتھ بہتر سلوک روا رکھیں تا کہ ٹیکس نیٹ کے دائرہ کار کو وسیع کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :