پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہو گا‘عابد حسین صدیقی

اتوار 19 جون 2016 17:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 جون ۔2016ء ) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ اضافہ پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کو دالوں کی جگہ مرغی کھانے کا مشورہ دینے والے وزیر خزانہ اسحاق ڈار پٹرولیم مصنوعات کی جگہ استعمال ہونے والی مصنوعات کا بھی بتا دیتے کہ عوام پٹرول کی جگہ کیا استعمال کریں۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہو گا۔

(جاری ہے)

قوم کو پہلے ہی عالمی سطح پر قیمتوں میں کمی کے برابر ریلیف نہیں دیا جارہا مزید اضافہ عوام کی جیبوں پر ڈھاکہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی عالمی سطح پر کمی اور دیگر معتدل حالات کے باوجود غذائی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ حکومت کے لئے لمحہ فکریہ ہے عام آدمی کی پہنچ سے دالیں بھی دور ہو گئی ہیں۔ دالوں کی قیمتوں میں 30 سے 50 روپے تک کا اضافہ عوام کے لئے تشویش کا باعث ہے پنجاب میں ماہ رمضان کے دوران ذخیرہ اندوزوں کے فتنے کا سر اُٹھانا صوبائی حکومت کے گڈگورننس کے دعوؤں کی نفی ہے پنجاب حکومت کی پرائس کنٹرول کمیٹیاں عملی طور پر ناکام ہو گئی ہیں۔