نیب کو سابقہ مشیر خزانہ کی 5کروڑ روپے مالیت کی بلٹ پروف گاڑی کی تلاش

اتوار 19 جون 2016 17:24

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 جون ۔2016ء ) نیب کو سابقہ مشیر خزانہ کی 5کروڑ روپے مالیت کی بلٹ پروف گاڑی کی تلاش تفصیلات کے مطابق نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی اور سابقہ مشیر خزانہ میر خالدلانگو کے زیر استعمال پانچ کروڑ مالیت کی بلٹ بروف گاڑی کی تلاش شروع کردی نیب حکومت نے سابقہ سیکرٹری خزانہ کے نشاندہی پر کراچی کے علاقے ڈیفنس میں چھاپہ مار کر 12قیمتی بنگلوں اور ان میں موجود مر سڈیز گاڑیوں کو قبضے میں لیا ہے نیب بلوچستان اور کراچی نے سابقہ وزیر خزانہ میر خالد لانگو کے گھر کی بھی تلاشی لی ہے تاہم کوئی اہم چیز برآمد نہیں ہوئی قابل اعتماد ذرائع نے کراچی سے ٹیلیفون پر این این آئی کو بتایا کہ ڈیفنس میں جو رہائشی قیمتی بنگلہ جو ڈیفنس میں بنائے گئے تھے وہ 5سو سے 1000گز پر مشتمل ہیں ان بنگلوں کی قیمت 8سے 17کروڑ کی فی بنگلہ ہیں سابقہ سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی اور سلیم شاہ نے کرپشن سے حاصل کی گئی کروڑوں روپے کے بنگلہ اور گاڑیاں خریدی تھی اور وہ کافی عرصے سے بنگلوں اور گاڑیوں کی خرید فروخت میں مصروف تھا سابقہ سیکرٹری خزانہ نے دوران تفشیش بہت اہم انکشافات کئے ہیں اور کئی اہم شخصیات کی عید خراب ہونے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

ذارئع نے بتایا ہے کہ سابقہ مشیر خزانہ میر خالد لانگو کے زیر استعمال 5کروڑ مالیت کی بلٹ پروف گاڑی کی تلاش جاری کئے ہوئے کیونکہ خالد لانگو کی گرفتاری کے بعد ان کی 5کروڑ مالیت کی بلٹ پروف گاڑی منظر عام سے غائب ہوگئی ہے جس کی تلاش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :