حکومت ٹی اوآرز کے معاملے پہلے دن سے سنجیدہ نہیں ‘(ن) لیگ خود جمہو ریت اور پار لیمنٹ کی دشمن نظر آرہی ہے انکی نوازشر یف کو احتساب سے بچانے کی کوشش ناکام ہوں گی ‘اگر حکومت خود پاؤں پر کلہاڑی مارنے کا پروگرام بنا رہی تو پھر کوئی کیا کر سکتا ہے ؟(ن) لیگ کے پاس موقعہ پر وہ اب بھی اپوزیشن کے ٹی اوآرز کو تسلیم کر لیں ورنہ حالات کی ذمہ داری حکمرانوں پر ہی عائد ہوگی ‘پیپلزپارٹی پانامہ لیکس کی تحقیقات کے معاملے پر اپنے موقف پر قائم اور اپوزیشن کیساتھ ہے ‘حکومتی وزراء کے خوفزدہ ہونے سے کر پشن کے معاملے پر اپوزیشن کاحکومت پر شک حقیقت میں بدل رہا ہے

پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن کا انٹرویو

اتوار 19 جون 2016 17:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 جون ۔2016ء) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ حکومت ٹی اوآرز کے معاملے پہلے دن سے سنجیدہ نہیں ‘(ن) لیگ خود جمہو ریت اور پار لیمنٹ کی دشمن نظر آرہی ہے انکی نوازشر یف کو احتساب سے بچانے کی کوشش ناکام ہوں گی ‘اگر حکومت خود پاؤں پر کلہاڑی مارنے کا پروگرام بنا رہی تو پھر کوئی کیا کر سکتا ہے ؟(ن) لیگ کے پاس موقعہ پر وہ اب بھی اپوزیشن کے ٹی اوآرز کو تسلیم کر لیں ورنہ حالات کی ذمہ داری حکمرانوں پر ہی عائد ہوگی ‘پیپلزپارٹی پانامہ لیکس کی تحقیقات کے معاملے پر اپنے موقف پر قائم اور اپوزیشن کیساتھ ہے ‘حکومتی وزراء کے خوفزدہ ہونے سے کر پشن کے معاملے پر اپوزیشن کاحکومت پر شک حقیقت میں بدل رہا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو کے دوران پیپلزپارٹی کے سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ اپوزیشن نے پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے ٹی اور از کے معاملے پر مکمل نیک نیتی کیساتھ کام کیا ہے مگر (ن) لیگ پہلے دن سے ہی ٹی او آرز کے معاملے میں سنجیدہ نظر نہیں آئی جسکی وجہ سے نوبت یہاں تک پہنچ چکی ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں اعتزاز احسن نے کہا کہ جمہو ریت اور پار لیمنٹ کی مضبوطی کیلئے کر پشن کا خاتمہ اور کر پشن کر نیوالوں کا احتساب ضروری ہے مگر (ن) لیگ اپنی کر پشن کا حساب دینے کیلئے تیارنہیں جس سے وہ خود ہی جمہوریت اور پار لیمنٹ کی دشمن نظر آرہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے اور پانامہ لیکس کے معاملے پر موقف اختیار کیا آج بھی اپوزیشن کیساتھ اور اس موقف پر قائم ہیں ۔