حکومت ملک کو درپیش مسائل سے نکالنے کیلئے کوشاں ہے،رکن قومی اسمبلی بیگم فرحانہ قمر

اتوار 19 جون 2016 17:09

اسلام آباد ۔ 19 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 جون ۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)کی رکن قومی اسمبلی و اسلام آباد شعبہ خواتین کی چیف آرگنائزر بیگم فرحانہ قمرنے کہاکہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں ملک کو درپیش مسائل سے نکالنے کیلئے کوشاں ہے،وطن عزیز کو دہشت گردی ،لوڈشیڈنگ اور بے روزگاری جیسے بے شمار چیلنجز کا سامنا ہے، جنہیں بہتر حکمت عملی سے حل کیاجاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت توانائی بحران اور بدامنی و دہشت گردی کے مسئلہ پر قابو پا لے گی،غریب عوام کی بے لوث خدمت ہی مسلم لیگ(ن) کا منشور ہے۔