کاروباری برادری کو معاشی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے حکومت کی مدد چاہیے‘میاں سلیم

بینک اکاؤنٹ تک رسائی ود ہولڈنگ ٹیکس کا زبردستی نفاذ ،سمگلنگ کے نام پر مارکیٹوں میں خوف ہراس پھیلانا بند کیا جائے

اتوار 19 جون 2016 16:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 جون ۔2016ء ) انجمن تاجران لاہور کے صدر میاں طارق فیروز نے کہا ہے کہ کاروباری برادری کو معاشی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے حکومت کی مدد چاہیے ،لیکن ایف بی آر زمینی حقائق دیکھے بغیر ان ڈائریکٹ ٹیکسز کی بھر مار کر کے مزید مشکلا ت پیدا کررہا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ایف بی آر کی بینک اکاؤنٹ تک رسائی ود ہولڈنگ ٹیکس کا زبردستی نفاذ ،سمگلنگ کے نام پر مارکیٹوں میں چھاپے مارننے جیسے اقدامات سے تاجر برادری میں خوف ہراس پھیلانے کی کوشش کی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ ٹیکس نظام کی وجہ سے مزید کاروباری حضرات ٹیکس نیٹ میں آنے سے گریزاں ہیں ۔

لہذا حکومت ٹیکس کلچر کو فروغ دینے کیلئے تاجر برادری کے حقیقی نمائندوں کے ساتھ مشاورت کر ے اور فی الفور بینک اکاؤنٹ تک رسائی ،ود ہولڈنگ سمیت تاجروں کو درپیش دیگر سنگین خدشات کا ازالہ کرے اس کے ساتھ ساتھ سرکاری اداروں کو بھی پابند کیا جائے کہ وہ ٹیکس ادا کرنے والے تاجروں کی عزت نفس کا خیال رکھیں ۔

متعلقہ عنوان :