الخدمت فاؤنڈیشن خواتین ونگ نے 1600 خاندانوں میں راشن تقسیم کردیا

مستحقین میں رمضان گفٹ کے علاوہ عید گفٹ بھی تقسیم کئے جائیں گے‘صائمہ شبیر

اتوار 19 جون 2016 16:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 جون ۔2016ء ) الخدمت فاؤنڈیشن خواتین ونگ کے زیر اہتمام 1600 خاندانوں میں راشن تقسیم کر دیا گیا -راشن میں آٹا، چاول، دالیں ، گھی ، چائے کی پتی ، شربت ودیگر اشیاء شامل ہیں جن کی مالیت فی خاندان 2500 روپے ہیں -اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن خواتین ونگ کی ناظمہ صائمہ شبیر نے کہا کہ رمضان المبارک اﷲ تعالی تحفہ اور بخشش کا مہینہ ہے - مخیر حضرات کو چاہیے کہ وہ اپنے نادار اور غریب بہن بھائیوں کا بھی خیال رکھیں تا کہ وہ بھی رمضان المبارک کی برکتوں سے استفادہ کر سکیں - انہوں نے کہا کہ الخدمت خواتین کے زیر اہتمام مستحقین میں رمضان گفٹ کے علاوہ عید گفٹ بھی تقسیم کئے جائیں گے - جن میں کپڑے و دیگر ضروریات کی اشیاء شامل ہیں -

متعلقہ عنوان :