ٖپنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز کیلئے ڈاکٹروں کی بھرتی شروع

ایڈہاک بنیادں پر 71 میڈیکل آفیسر بھرتی کئے جا رہے ہیں ‘پرنسپل پی جی ایم آئی

اتوار 19 جون 2016 16:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 جون ۔2016ء ) وزیر اعلی پنجاب محمد شہبازشریف کی ہدایت پر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز کیلئے نئے ڈاکٹروں کی بھرتی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے - پرنسپل پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے اس بارے میں بتایا کہ گریڈ 17 میں ایڈہاک بنیادوں پر 71 میڈیکل آفیسر بھرتی کئے جا رہے ہیں - نئے ڈاکٹروں کی بھرتی کے لئے درخواستیں 30 جون تک بذریعہ ڈاک وصول کی جائیں گی -انہوں نے کہا کہ نئے بھرتی ہونے والے ڈاکٹر نیوروسرجری ، نیورالوجی ، پتھالوجی ، ریڈیالوجی اور انستھیزیامیں فرائض سرانجام دیں گے -پروفیسر خالد محمود نے کہا کہ شہریوں کو بہترین طبی سہولیات بہم پہنچانا حکومت کا مشن ہے - ان ڈاکٹروں کی تعیناتی سے علاج معالجہ کا معیار پہلے سے مزید بلند ہو گا۔

متعلقہ عنوان :