زیرحراست بیٹے کی ویڈیو لیک ہونے کے معاملے کی عدالتی تحقیقات کرائی جائیں ، ڈاکٹرعاصم کی والدہ کا وزیراعلیٰ سندھ کو خط

اتوار 19 جون 2016 16:28

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 جون ۔2016ء) ڈاکٹرعاصم حسین کی والدہ نے زیرحراست بیٹے کی ویڈیو لیک ہونے کے معاملے کی عدالتی تحقیقات کرانے کامطالبہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق سابق مشیر خزانہ ڈاکٹر عاصم حسین کی والدہ نے وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ کو خط لکھا ہے ۔

(جاری ہے)

جس میں حراست میں ہونے کے باوجود ڈاکٹر عاصم حسین کا ویڈیو بیان میڈیا میں آنے کے معاملے کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔خط میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر عاصم حسن کا ویڈیو بیان کس نے ریکارڈ کیا اور کس طرح میڈیا پر آیا؟ سارے معاملے کی عدالتی تحقیقات کرائی جائے اور ذمے داروں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :