نیب کوئٹہ کا خالد لانگو کے کراچی ڈیفنس میں گھر پرچھاپہ

غیر ملکی کرنسی کے ساتھ ممنوعہ بور کا اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔نیب ذرائع

اتوار 19 جون 2016 16:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 جون ۔2016ء) قومی احتساب بیورو(نیب)کوئٹہ نے سابق مشیر خزانہ بلوچستان خالد لانگو کی کراچی کے علاقے ڈیفنس میں واقع رہائش گاہ پر چھاپہ مار کر بلوچستان کرپشن سے متعلق اہم دستاویزات حاصل کرلی ہیں۔

(جاری ہے)

نیب ذرائع کے مطابق خالد لانگو کی رہائش گاہ سے غیر ملکی کرنسی کے ساتھ ممنوعہ بور کا اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔نیب کی ٹیم کو خالد لانگو کے زیر استعمال پانچ کروڑ مالیت کی بلٹ پروف گاڑی کی بھی تلاش ہے جو حیدر آباد سے گرفتار خالد لانگو کے فرنٹ مین سہیل شاہ کے نام پر ہے۔نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ خالد لانگو کے بھائی ضیا لانگو گاڑی سمیت روپوش اور نیب کو مطلوب ہیں۔ نیب ذرائع کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں اہم انکشافات متوقع ہیں۔

متعلقہ عنوان :