فریدآباد کے مختلف علاقوں میں رمضان المبارک کے دوران ہوٹلوں میں چائے اور کھانوں سے روزہ خوروں کی تواضع انتظامیہ نے آنکھیں بند کرلیں

اتوار 19 جون 2016 16:21

فریدآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 جون ۔2016ء ) فریدآباد کے مختلف علاقوں میں رمضان المبارک کے دوران ہوٹلوں میں چائے اور کھانوں سے روزہ خوروں کی تواضع انتظامیہ نے آنکھیں بند کرلیں۔مذہبی ،سیاسی اور سماجی حلقوں کی جانب سے انتطامیہ پر شدید تنقید نوٹس لینے کا مطالبہ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فریدآباد کے مختلف علاقوں میں رمضان المبارک کے دوران ہوٹل کھلے ہوئے ہیں جہاں پر سارا دن روزہ خور چائے پیتے اور کھانا کھاتے ہوئے نظر آتے ہیں ۔

حمیدآباد،جیانی ڈپ،جھنڈاتالاب،چاندنی ،احمدپل،بھنڈ ،چتن پٹی ودیگر علاقوں میں ہوٹلوں میں صبح سے لیکرشام تک چائے اور کھا نے کا دور دورہ چلتاہے ۔ان علاقوں میں کھلے ہوئے ہوٹلوں سے ایسے لگتا ہے کہ جیسے رمضان المبارک کا نہیں کوئی اورمہینہ ہے۔مذہبی،سیاسی اور مختلف سماجی تنظیموں نے ضلع صحبت پور انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اکرام رمضان کے حوالے سے سخت اقدامات اٹھائے جائیں اور کھلے ہوئے ہوٹلوں کو بندکرایا جائے۔

متعلقہ عنوان :