نصیر آباد، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ،عوام شدید گرمی سے تڑپ اٹھے

اتوار 19 جون 2016 15:38

نصیرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 جون ۔2016ء ) سندھ کی ہٹ دھرمی بلوچستان کے حصے کی بجلی چوری کرنے پر اترآیانصیرآباد ڈویژن میں بارہ گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ میں آرسی سی مین سپلائی نے میں مزید غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ میں اضافہ کرکے 18گھٹنوں تک پہنچادیا شدید گرمی کے مارے ہوئے عوام تڑپ اٹھے ہیں مقدس مہینے میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں اضافہ عوام دشمنی پر مبنی ہے شہروں میں پینے کا پانی بھی نایاب ہوگیا ہے ان خیالات کا اظہارجمعیت علماء اسلام کے ضلعی ڈپٹی جنرل سیکریٹری قبائلی شخصیت میر حفیظ اللہ خان جتک نصیرآبادعوامی تحریک کے سرپرست اعلیٰ سردارعبدالستارشر،چیئرمین الٰہی بخش کھیازئی ،جنرل سیکریٹری امدادحسین مری،سنی تحریک کے صوبائی رابطہ کمیٹی کے ممبر مولانا نواب الدین ڈومکی ضلعی صدرنصراللہ نیچاری، اورپی ٹی آئی کے رہنماء ڈاکٹرعلی اکبرپندرانی،پی پی پی کے سابق ضلعی صدرمیر داؤدخان عمرانی،آئی ایس ایف کے غازی خان پیچوہا،نے میڈیاکو اپنا احتجاج نوٹ کرواتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ اوچ پاورپلانٹ سے ایک ہزارمیگاواٹ بجلی نیشنل گریڈکو نصیرآباد سے فراہم کی جارہی ہے مگر سندھ آر سی سی بلوچستان کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کرتے ہوئے اپنی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع کرکے عوام کے ساتھ ظلم اورذیادتی کی انتہا کررہی ہے نصیرآباد میں پہلے سے ہی عوام بارہ گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کاعذاب کاٹ رہے ہیں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں اضافہ سے انسانی زندگی مفلوج ہوکررہ گئی ہے مین سپلائی سے اضافہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے آئس فیکٹریاں بند پڑگئی ہیں جس کے باعث علاقے میں برف کی شدید قلت ہورہی ہے اورشہر میں پینے کا پانی بھی شدید بحران اختیارکرتاجارہا ہے ان مشکلات کے سبب روزہ دوروں کی پریشانیوں میں اضافہ ہوگیاہے انہوں نے وفاقی وزیر پانی وبجلی اورچیف ایگزیکٹوکیسکوسے مطالبہ کیا ہے کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں شدید گرمی کو مدنظررکھتے ہوئے مین سپلائی آرسی سی سمیت مقامی سطح پر ہونے والے اٹھارہ گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کو کم کرکے شہری علاقوں میں آٹھ گھنٹے کیا جائے تاکہ عوام کو شدید گرمی کے موسم میں ریلیف مل سکے اگراقدامات نہ اٹھائے گئے تو عوام کے ساتھ ملکرسٹرکوں پر کیسکواورآرسی سی کے خلاف سندھ بلوچستان قومی شاہراہ کو غیرمعینہ مدت کیلئے بندکرکے احتجاجی دھرنا دیاجائے گا

متعلقہ عنوان :