کورنگی ، فائرنگ کے واقعات میں دو افراد جاں بحق

اتوار 19 جون 2016 15:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 جون ۔2016ء) کراچی کے علاقے کورنگی میں فائرنگ کے دو واقعات میں دو افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ۔تفیلات کے مطابق کورنگی نمبر دو میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا، جس کی لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت مختار کے نام سے کرلی گئی۔ واقعے ذاتی رنجش کا شاخسانہ ہے۔دوسری طرف کورنگی نمبر چار میں فائرنگ سے ایک شخص سہیل جان سے ہاتھ دھو بیٹھا، اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لیا اور جناح اسپتال منتقل کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔

متعلقہ عنوان :