پوری (ن) لیگ وزیر اعظم اور انکے خاندان کو بچانے کی ڈیوٹی کر رہی ہے‘ قمر الزمان کائرہ

حکومتی وزرا کی بوکھلاہٹ سے لگتا ہے انکی حکومت ختم ہونیوالی ہے ‘پیپلزپارٹی تمام مقدمات کا عدالتوں میں سامنا کر رہی

اتوار 19 جون 2016 14:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 جون ۔2016ء) پیپلزپارٹی کے مر کزی سیکرٹری اطلاعات قمر الزمان کائرہ نے کہا ہے کہ پوری (ن) لیگ وزیر اعظم نوازشر یف اور انکے خاندان کو بچانے کی ڈیوٹی کر رہی ہے ‘ حکومتی وزراء کی بوکھلائٹ سے لگتا ہے انکی حکومت ختم ہونیوالی ہے ‘پیپلزپارٹی تمام مقدمات کا عدالتوں میں سامنا کر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے مر کزی سیکرٹری اطلاعات قمر الزمان کائرہ نے کہا کہ (ن) لیگ ملک میں جمہو ریت اور پار لیمنٹ کے تحفظ اور اسکے بچاؤ کی بجائے نوازشر یف اور انکے خاندان کی کر پشن کو بچانے میں مصروف ہیں جسکے ملک کیلئے خطر ناک نتائج نکلیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ حکومت میں ہے اگر اپوزیشن کے کسی بندے نے کوئی کر پشن کی ہے تو اپوزیشن کو طعنے دینے کی بجائے کر پشن کر نیوالوں کا احتساب کیوں نہیں کرتی ؟اصل وجہ یہ ہے ک (ن) لیگ والوں کو نظر آچکا ہے کہ کر پشن اور لوٹ مار کی حکومت اب زیاد ہ دیر نہیں چلے گی اس لیے وہ بوکھلائٹ کاشکار ہیں پیپلزپارٹی کا پانامہ لیکس کے معاملے پر موقف میں ایک انچ بھی تبدیلی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہم اپوزیشن کے ساتھ کھڑے ہیں ۔