2015-16 ء کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام سے ملک میں ترقی و خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا

سماجی وانسانی ترقی کے منصوبوں ، پانی ،توانائی اور خوراک کے شعبوں میں سرمایہ کاری سے عوام کی زندگی میں بہتری آئیگی ٗپلاننگ کمیشن

اتوار 19 جون 2016 13:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 جون ۔2016ء) مالی سال 2015-16 ء کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام سے ملک میں ترقی و خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا ۔ سماجی وانسانی ترقی کے منصوبوں ، پانی ،توانائی اور خوراک کے شعبوں میں سرمایہ کاری سے عوام کی زندگی میں بہتری آئے گی۔ پاک چائنہ اقتصادی کوریڈور کے تاریخی مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لئے پی ایس ڈی پی 2015-16 ء کوریڈور کے تحت اور صوبوں کیلئے خطیر رقم مختص کی ٗ کوریڈور کے مغربی حصے سے متعلق منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے ۔

پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعداد شمار کے مطابق خانیوال ۔فیصل آباد ایکسپریس وے کی تعمیر کے لئے 50 کروڑ،گوادر ا۔تربت ۔خوشاب سیکشن کی تعمیرکے لئے 2 ارب 80 کروڑ،برہان ،حویلیاں ایکسپریس وے کی تعمیر کے لئے 1 ارب 30 کروڑ،تھاہ کوٹ ،حویلیاں ایکسپریس وے کی تعمیر کیلئے 11 ارب 85 کروڑ،لاہور ،عبدالحکیم سیکشن کی تعمیر کے لئے 20 ارب ،انسانی اعشاریوں میں بہتری کے لئے 50 کروڑ،پرائم منسٹر ہنر مند پاکستان پروگرام کے لئے 34 کروڑ،قومی نصاب کونسل کے لئے 3 کروڑ 50 لاکھ ،گوادر ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے ترقیاتی کاموں کے لئے 2 ارب،چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے سے متعلق آبی سکیم کے لئے 1 ارب 50 کروڑ،ناروال میں سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کے لئے 18 کروڑ،قومی کھیلوں کے انعقاد کے لئے 13 کروڑ،سیف سٹی اسلام آبادپراجیکٹ کے لئے 4 ارب ،چشمہ نیوکلئیر پاور پراجیکٹ کے لئے 10 ارب 40 کروڑ،پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے لئے 13 ارب 10 کروڑ،ایرا کے لئے 4 ارب ،دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کے لئے 10 ارب ،1200 میگاواٹ ایل این جی پاور پلانٹ کے لئے 22 ارب 50 کروڑ،1200 میگا واٹ ایل این جی حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹ کے لئے 22 ارب 50 کرو ڑ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈ ز جاری کر دئے ہیں ۔

(جاری ہے)

وفاقی حکومت نے مالی سال کے بجٹ میں چین پاکستان اقتصادی رہداری کے منصوبے کو خصوصی اہمیت دے رہی ہے تاکہ اس کی تکمیل سے ملک کی اقتصادی اور معاشی ترقی اور خوشحالی کے اہداف میں مدد حاصل کی جاسکے۔

متعلقہ عنوان :